English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کایوکرین سے جنگ جاری رکھنے کا اعلان، امریکا کیساتھ جوہری معاہدہ معطل کردیا

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین سے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کو معطل کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے خطاب میں جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں ہمیں شکست دینا ناممکن ہے۔ یہ جنگ انھوں نے شروع کی تھی لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔

روسی قانون سازوں سے خطاب میں صدر پوٹن نے یوکرین تنازع کو بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے کیے گئے معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ مغربی قوتوں کے اقدامات نے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا،روسی صدر نے یوکرین جنگ کے بڑھاو، متاثرین کی تعداد میں اضافے اور تنازع کو ہوا دینے کا الزام مغربی ممالک پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی ایما پر یوکرین نے جنگ کا ماحول پیدا کیا اور روس کی سلامتی کے خلاف گیا۔

پیوٹن کے اس الزام کے جواب میں ایک اعلی امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ مغربی ممالک نے روس کو یوکرین میں فوج بھیجنے سے باز رہنے کے لیے کہا تھا اور اب تک کسی نے روس پر حملہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے