English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیوٹن کا روسی فوج کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کی تیاری کا حکم

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی وزارت دفاع اور روساٹم کو ضرورت پڑنے پر جوہری تجربات کرنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک نہیں ہوگا۔

روسی صدر نے وفاقی اسمبلی کو ایک پیغام میں کہاکہ “اس صورت میں کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے روسی وزارت دفاع اور Rosatomکو روسی جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کے لیے تیار رہنا چاہیے،انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ روس ایسا کرنے والا پہلا ملک نہیں ہو گا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر امریکا (جوہری)تجربات کرتا ہے تو ہم بھی ایسا کریں گے۔ کسی کو بھی اس وہم میں نہیں رہنا چاہیے۔ 

عالمی اسٹریٹجک برابری کو تباہ کیا جا سکتا ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس کچھ قسم کے جوہری ہتھیاروں کے عملی استعمال کے لیے گارنٹی کی مدت ختم ہونے کے بارے میں امریکا کی “تمام تفصیلات” جانتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ “واشنگٹن میں کچھ شخصیات پہلے ہی قدرتی تجربات کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہیں۔ ہم اس حقیقت کو مدنظر رکھیں گے کہ امریکہ نئی قسم کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے،پیوٹن نے متنبہ کیا کہ “کسی کو خطرناک وہم نہیں ہونا چاہیے کہ عالمی تزویراتی برابری تباہ ہو سکتی ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے