English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سب کھلاڑیوں کی شادی کروانے کے بعد شادی کرونگا: بابر

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ  سب  کھلاڑیوں کی شادی کروانے کے بعد شادی کریں گے۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان نے بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا؟

 جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ’ میں نے سوچ لیا ہے اس بار ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود بھی شادی کرلوں گا‘۔

دوسری جانب بابر نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہ’ میں آج بھی جب اسٹیڈیم میں  بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن  اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا‘۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ’انسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے‘۔

بابر نے  نوجوانوں کو  مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ  محنت کرے تو وہ اپنا مقصد  ضرور حاصل کرلیتا ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے