ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، صدرعارف علوی

human rights

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور ان کے 10 نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت مانگی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق معاملے کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ حکومت ِپاکستان مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں توانائی اور خوراک کی حفاظت کے مسائل شامل ہیں جو روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر زیلنسکی نے صدر پاکستان کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں