ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے خوف سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں میں سوئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریکٹر سکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

چینی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں