ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مارلیا،پشاور زلمی کو6وکٹوں سے شکست

beat Peshawar

کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ریسی وین ڈر ڈوسین 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی 29 اور اعظم خان 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جیمز نیشم اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دسن سہاناکا 11، وہاب ریاض 8، عثمان قادر 7، جیمز نیشم 6، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلر-کیڈمور 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ارشد اقبال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ کپتان شاداب خان ،رمان رئیس، فہیم اشرف اور مبصر خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں