ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی پہلی ویمنز ٹینس ٹیم کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت

 ریاض:پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی یوم تاسیس کے موقع پر سعودی گیتوں سے جھوم اٹھے اور تلواروں کے ساتھ روایتی رقص بھی کیا۔

رونالڈو کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سعودی لباس میں جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر جاری پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ سعودی عرب کے یوم تاسیسں کے جشن میں شرکت کا تجربہ شاندار رہا۔

دوسری جانب النصر فٹبال کلب کی جانب سے بھی رونالڈو کی یوم تاسیس کے موقع پر سعودی گیتوں سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں،یاد رہے کہ مملکت میں 22فروری کا دن یوم تاسیس کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں