ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور پولیس نے پی ایس ایل کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا

لاہور:پولیس نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا، پانچ ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11ایس پیز،34ڈی ایس پیز اور 94انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اورشائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ایلیٹ فورس کی 43،ڈولفن کی 107اور پی آریو کی 58ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے ،اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں