لاہور:وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ طاقتور پیشہ ور قاتل سردار کے خلاف مظلوم عورت کی آہ و بکا پر ریاست کو بروقت حرکت میں آنا چاہیے تھا۔
کھیتران کی گرفتاری اورمغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی
طاقتور پیشہ ور قاتل سردارکیخلاف مظلوم عورت کی آہ وبکا کے پرریاست کوبروقت حرکت میں آنا چاھئیے تھا
مجرم اوراسکےسہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کےحقدار ھیں
مظلوم کی پکارسنی جاۓ !!— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 24, 2023
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجرم اور اس کے سہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کے حقدار ہیں، مظلوم کی پکار سنی جائے۔
