ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشتگردی کا خاتمہ: معاشی بحالی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہیں،اپیکس کمیٹی

اسلام آباد: ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ، معاشی بحالی اور سیاسی استحکام آپس میں باہم جڑے ہوئے ہیں، پاکستان داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دہشت گردی کے واقعات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آپریشن کے دوران حساس معلومات بھی میڈیا پر نشر ہوجاتی  ہیں، نشر معلومات سے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں، نشر  معلومات سے سکیورٹی آپریشن پر اثرات بھی مرتب ہوسکتےہیں، نشر معلومات سے آپریشن کرنے والے افسران، جوانوں کی زندگیاں خطرات سے دو چار ہوجاتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں