ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود سے ملنے آیا تھا مجھے بھی گرفتار کرلیا، اعظم سواتی

come to meet

بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا تو مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔

بہاولپور  میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے اعظم سواتی اور محمد احمد مدنی کا طبی معائنہ کیا گیا۔محمداحمد مدنی کو طبی معائنے کے بعدسینٹرل جیل پہنچا دیا گیا جبکہ سینیٹراعظم سواتی چیک اپ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان روانہ کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ میرا نام تو جیل بھروتحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا اور میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔ مجھے غیرقانونی طورپرگرفتارکیاگیا، میری عمر 76 سال ہے، موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھاجا رہا ہے۔عدالتوں سے امیدہے کہ وہ انصاف دیں گی اورانتخابات کاحکم دیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں