ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کو ایف سولہ طیارے نہیں مل سکتے،بائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنا فی الوقت ضروری نہیں ہے۔

امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب ولودیمر زیلنسکی کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے عسکری ماہرین نے یوکرین کو ضروری امداد فراہم کی ہے جن میں ٹینک،توپیں اور دفاعی نظام شامل ہیں،ہم نے یوکرین کوموسم بہار،گرما اور خزاں تک کی فوجی رسد پہنچا رہے ہیں لہذا ایف سولہ طیاروں کی وہاں ضرورت نہیں ہے ۔ 

امریکی صدرنے  کہا کہ اگلے چند سالوں میں یوکرین کو کیا ضرورت ہوگی ہمیں معلوم ہے جس پر ہمارے ماہرین یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کو غیر ضروری سمجھتے ہیں لہذا میں اس موضوع کو فی الوقت ایجنڈے سے دور رکھنا چاہتا ہوں۔  

چین کی طرف سے روس کو مہلک اسلحے کی فراہمی پر بائیڈن نے کہا کہ  ہمیں اس کی توقع نہیں ہے البتہ اگر ایسا ہوا تو چین پر سخت پابندیاں لگیں گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں