کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ‘کہانی سُنو‘ نے یوٹیوب پر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کیفی خلیل کے لکھے ہوئے اور خوبصورت آواز میں گنگنائے ہوئے گانے ’کہانی سُنو‘ نے یوٹیوب پر دنیا کے 8 مقبول ترین گانوں میں اپنی جگہ بنا لی۔ بلوچی فنکار کے اس اُردو زبان کے گانے کو یوٹیوب پر 114 ملین ویوز بھی حاصل ہیں۔
کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے مشہور کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار نے اس کامیابی پر خدا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thankyou Allah Taala Thankyou so much all for your pure love and support lots of love and prayers for my all fans main humesha shukr guzaar rahunga or koshish karunga ap sub k liye k humesha liktha rahun jo main mehsos karta hon ap sub k liye Love you all my broken homies pic.twitter.com/W2xbnBjQmp
— Kaifi Khalil (@kaifi_khalil) February 26, 2023
کیفی خلیل نے یوٹیوب پر گانے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کیلئے آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا اور کوشش کروں گا کہ آپ سب کیلئے لکھتا رہوں جو میں محسوس کرتا ہوں ‘۔
کیفی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: میں جو بھی لکھتا اور گاتا ہوں وہ دراصل میرے ساتھ ہو چکا ہے، کیفی خلیل
یاد رہے کہ کیفی خلیل نے کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے شہرت حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا گانا ’کہانی سُنو‘ ریلیز کیا جو دنیا بھر میں ان کی پہچان بن گیا ہے۔