ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر اداکار شاہد حمید کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد حمید کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے شاہد حمید نے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایک خوفناک کار حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ٹورنٹو میں اپنے گھر سے دوست کے گھر کھانے کی دعوت پر سفر کے دوران ان کی گاڑی کو ایک خطرناک حادثہ پیش آیا تاہم وہ اللہ کے کرم اور سب کی دعاؤں سے محفوظ رہے۔

uiluluilul

شاہد حمید نے بتایا کہ راستے میں ان کی گاڑی اچانک بےقابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر فلم اسٹار شاہد حمید کی حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گاڑی پوری طرح تباہ ہو چکی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں