ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے سابق مشیر زراعت کے گھر پر چھاپہ، کروڑوں روپے برآمد

recovered

مظفرگڑھ: اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری نے سابق مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔

عبدالحئی دستی پی پی 270 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی جبکہ کاغذات اور ریکارڈ سے بھرا ہوا بیگ بھی قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق چھاپے کے وقت سردار عبدالحئی دستی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم کی قیادت اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب وقاص حسن ٹیم کررہے تھے، ٹیم نے گھر کی مکمل تلاشی لی، کارروائی کے دوران پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے سابق صوبائی مشیر کے گھر اور دفتر کا محاصرہ کئے رکھا۔ عبدالحئی دستی کے گھر میں 2 تجوریوں سے ملکی اور غیر ملکی کرنسیوں سے بھری دو تجوریاں ملیں، جن میں سے تقریباً 12 کروڑوں روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اطلاع تھی پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے وصول خطیر رقم موجود ہے، نوٹوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگے، عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی گئی۔ عبدالحئی دستی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے لاہور کے ایک کیس پر کارروائی کی گئ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں