ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کا جہاز زلزلہ متاثرین کا امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

کراچیزلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے پاک بحریہ کا جہاز ایک ہزار ٹن سے زائد سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا۔

ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔پاک بحریہ کے جہاز نصر پر ایک ہزار ٹن سے زائد سامان کراچی سے روانہ کر دیا گیا، امدادی جہازکی روانگی کے موقع پرترک قونصل جنرل جمال سنگو اورپاک بحریہ کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔

امدادی سامان میں ہزاروں خیمے،کمبل، خشک راشن، ادویات، ملبوسات اورجنریٹرز شامل ہیں۔پاک بحریہ کی امدادی کھیپ کا جہاز 14 دن کے بحری سفرکے بعد مقررہ منزل پر پہنچے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں