ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بڑی ڈکیتی، ڈاکووں نے تقریبا 6 کروڑ لوٹ لیے

کراچی:کے علاقے  بہادرآباد میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان بلڈرسے 5 کروڑ94 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ 

بہادرآباد تھانے کے علاقے میں واقع معروف سپراسٹورکے قریب 4 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زورپربلڈر سے5 کروڑ94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کا مقدمہ متاثرہ بلڈرکی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا،مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ بلڈرنے پولیس کو بیان دیا کہ وہ  ڈیفنس فیز 4 کا رہائشی ہے اور بلغ ٹریڈ سینٹر بہادرآباد میں اس کا دفترہے۔ 

منگل کی رات تقریبا11 بجے کے قریب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپنی گاڑی کی ڈگی میں 4 عدد کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے رکھ کرنکلا تھا جیسے ہی بہادر آباد میں واقع معروف سپر اسٹوراورنجی بیکری کے قریب پہنچا توایک گاڑی نے آکر ہماری گاڑی کو روکا جس میں 2 ملزمان موجود تھے۔ 

اسی دوران 2 موٹرسائیکلوں پرسوار2 اورملزمان بھی آگئے جن کے پاس اسلحہ موجود تھا مسلح ملزمان نے ہم دونوں کوگاڑی سے اتارا مسلح ملزمان ہم سے اسلحہ کے زور پرگاڑی  پیسوں سمیت چھین کرفرارہوگئے۔ملزمان نے موبائل بھی چھین لیے۔ 

ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے اوران کی عمریں تقریبا30 سال کے قریب تھی، ایس ایچ او قربان علی عباسی نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان بلڈر کی گاڑی کچھ فاصلے پرچھوڑکرفرارہوگئے تھے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیاہے۔

پولیس واردات کے مقام پرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں