ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج بنگلا دیش سے مویشی چوری کرتے پکڑی گئی

Kashmiri youth

ڈھاکا:بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، بھارتی فوج اب مویشی چوری بھی کرنے لگی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے بی ایس ایف کے جوانوں کو مار مار کر بھگا دیا۔بھارتی کسانوں نے بی ایس ایف کو بنگالی چرواہوں کے کھیتوں سے جانور چرانے کی شکایت کی۔

بی ایس ایف کو نرمل چار بارڈر پر پوسٹ قائم کر کے بنگالی چرواہوں کو روکنے کا حکم ملا، انہوں نے چیک پوسٹ بنا کر بنگالی کسانوں کو بھٹکے جانوروں کی بازیابی سے روکا۔مویشی واپس نہ کرنے پر بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے بی ایس ایف کے جوانوں کو مارا، نہتے بنگالیوں کے ہاتھوں مار کے بعد بی ایس ایف کے مسلح جوان وہاں سے بھاگ نکلے۔

بنگالی کسانوں نے جانور بازیاب کروائے اور بی ایس ایف کے جوانوں سے ہتھیار بھی چھین لیے۔کسانوں سے ہزیمت کے بعد بی ایس ایف نے بنگلادیشی بارڈر گارڈ سے رو رو کر شکایت کی۔بنگالی کسانوں کے ہاتھوں مار پیٹ سے بی ایس ایف کے 2 جوان شدید زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں