ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کا خیبرپختونخوا میں 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح 

پشاور:خیبرپختونخوا میں معاشی بحالی اور ترقی کے پروگرام کے تحت امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ضم اضلاع سمیت 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ 

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پراجیکٹ سے زرعی شعبہ میں جدت اور بہتری لائی جائے گی اور اس سے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزر کو فروغ حاصل ہوگا، پراجیکٹ سے 2 ہزار انٹرپرائزز اور 56 ہزار کسان خاندان مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو 200 ملین ڈالر امداد دی گئی، صوبے میں 25 لاکھ سیلاب متاثرین کو امداد دی گئی۔ 

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور پاکستانی حکومت کے ساتھ خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں