ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کی نئی فلم کا گانا ’بلی بلی‘ ریلیز کردیا گیا

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا نیا گانا ’بلی بلی‘ ریلیز کردیا گیا۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے نئے گانے کو شیئر کیا ہے جس میں پوجا ہیگدے، شہناز گِل اور پلک تیواری بھی موجود ہیں۔

گانے کے بول کمار نے لکھے ہیں، اسے سکھبیر نے گایا ہے جبکہ فلم کی ڈائریکشن فرہاد سمجی نے دی ہے۔

فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کو دنیا بھر میں عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں