English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی تاریخ رقم، پاکستانی اداکار رز احمد آسکر ایوارڈز پیش کریں گے

القمر

لاس اینجلس: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رز احمد اور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون آسکر ایوارڈ 2023 کی تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔

لاس اینجلس کے ڈولی تھئیٹر میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو منعقد ہوگی۔

پاکستان اور انڈیا کے دونوں فنکار ہالی وڈ اسٹار ڈوین جونسن، ایملی بلنٹ اور مائیکل بی جورڈن و دیگر کے ساتھ یہ کام سرانجام دیں گے۔

آسکر ایوارڈز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ان افراد کی لسٹ جاری کی جو تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔

پاکستان کے آسکر انعام یافتہ رز احمد پوری دنیا میں پاکستان کی ایک شناخت بن گئے ہیں اور پچھلے ماہ وہ پہلے پاکستانی اداکار بنے تھے جنہوں نے آسکر کی منتخب افراد کے اعلان میں حصہ لیا تھا۔

دپیکا پڈوکون نے اس خبر کو انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے اور وہ اداکارہ کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے