English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی سِلور اسکرین پر ایک ساتھ واپسی

کراچی: پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بن روئے ڈرامے اور فلم سے مشہور ہونے والی اسٹار جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

گزشتہ سال ہمایوں سعید ’لندن نہیں جاؤں گا ‘جبکہ ماہرہ دو فلموں ’قائد اعظم زندہ باد‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں مداح  بن روئے کے بعد ماہرہ اور ہمایوں کو سینما گھروں میں ایک ساتھ دیکھیں گے۔

یہ فلم واسے چودھری نے لکھی ہے جس کی کہانی تو تاحال سامنے نہیں آئی تاہم اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک رومانوی فلم ہوگی۔

Mahira Khan And Humayun Saeed Will Star Together AgainMahira Khan And Humayun Saeed Will Star Together AgainMahira Khan And Humayun Saeed Will Star Together AgainMahira Khan And Humayun Saeed Will Star Together Again

فلم کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اب وہ ہمایوں اور ماہرہ کو ہیرو اور ہیروئن کا کردار کرتے نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ نئے نوجوان اداکاروں کو فلموں میں دیکھنا چاہیں گے۔

Mahira Khan And Humayun Saeed Will Star Together AgainMahira Khan And Humayun Saeed Will Star Together Again

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے