ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان آرمی چیف سے ملاقات اور جنرل (ر) باجوہ کے کورٹ مارشل کے خواہشمند

terrorists

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے کہاکہ جنرل (ر) باجوہ نے میری کمر میں چاقو مارا، جنرل (ر) باجوہ نے روس کی مخالف میں تقریر کی، اس تقریر پر جنرل (ر) باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں مجھ پر اور اہلیہ پر کرپشن کا ایک کیس بھی ثابت کر دیں، ورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہی میرا ساتھ چھوڑ دیں، اب ہم نے پرویز الہی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے، میں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مریم نواز میری ٹیم کی بہترین کھلاڑی ہے، مریم نواز کوئی نہ کوئی ایسا بیان دے دیتی ہے جس سے مجھے فائدہ ہوتا ہے، پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، اسلام آباد ہوائی جہاز سے نہ جانے کا فیصلہ رات 12 بجے کیا، خبر آئی کہ مجھے ہوائی اڈے سے گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، جیل میں ڈالنے سے اور ووٹ پڑتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں