اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والوں نے کہا خان صاحب چند ماہ اور رہ جاتے تو ملک ختم ہوجاتا،معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ ؟ میں استعفیٰ کیوں دوں؟
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ ریاست کانہیں سیاست کاسوچا ہے، عمران خان حقائق سے ہٹ کرباتیں کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ نے بیوقوفی کی،عمران خان خود گرجاتا، عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کیا، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہاکہ مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس پاکستان کے یہاں پہنچنے کی وجہ بنی، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں،عمران خان کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں۔
اسحق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جولائی 2022سے فروری2023میں مہنگائی کی شرح26فیصد ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے16ارب ڈالر کے وعدے ملے ہیں، سیلاب کی وجہ سے 30 ارب ڈالر سےزائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ہمیں اس وقت 4ہزارارب روپے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ملتے ہی سیلاب آیا اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں گندم باہرسے منگوانا پڑی۔

