

سڈنی: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کی تقریب ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں مداح بہت پسند کررہے ہیں۔
ولیمہ کی تقریب جمعہ کے روز آسٹریلیا میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
اشنا شاہ کے نکاح والی تصاویر پر تنازعہ پیدا ہوا تھا اور متعدد سوشل صارفین نے اس لباس کو مغربی قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : اشنا شاہ نے شادی کے بعد ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی
یہ بھی پڑھیں : اشنا شاہ شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت سوشل میڈیا سے دور رہ کر آرام کرنا اور اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔
I don’t know why #UshnaShah is trending? people like her just ruined our culture.
The dress she wore
The dance moves she did …shows clear message that they r not be and never going to be a role model for our children in ISLAMIC REPUBLIC OF PAKISTAN.. pic.twitter.com/TDwwqOoR1z— M Waseem (@MWaseem01908937) February 26, 2023
2014 میں ڈرامہ سیریل ’مومن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اشنا شاہ نے پچھلے ہفتے ہی نامور گالفر حمزہ امین سے شادی کی ہے۔
