ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت اور آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی 3 دن میں ختم

 اندور:بھارت اور آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی 3 دن میں ختم  ہوگیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد بھارت کو تیسرے میچ میں 9 وکٹ سے ہرادیا۔ اس سیریز میں حیران کن طور پر کوئی بھی میچ پانچویں دن تو دور کی بات چوتھے دن تک بھی نہ جاسکا اور تینوں ٹیسٹ میچ 3 دن میں ختم ہوگئے۔ 

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ناگپور میں 9 فروری کو شروع ہوا جو 11 فروری کو بھارت کی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 فروری کو دہلی میں شروع ہوا اور اس میچ کا نتیجہ بھی 3 دن میں سامنے آگیا۔

اس میچ میں بھارت نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ کو اندور میں شروع ہوا اور یہ میچ بھی 3 دن کے اندر ختم ہوگیا تاہم اس مرتبہ کامیاب آسٹریلیا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں