ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ  

Airbase 320

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشل ائیر لائن(پی آئی اے )کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ  کردیا  گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئیں۔ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے ملازمین کوپریشانی سے نجات ملی ہے۔ اضافے کے ساتھ ملازمین کی تنخواہیں متعلقہ بینکوں میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں