English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی اداکار ٹام سائزمور دماغی مرض کے باعث چل بسے

القمر

نیویارک: ہالی ووڈ فلموں سیونگ پرائیویٹ ریان اور بلیک ہاک ڈاؤن میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور امریکی اداکار ٹام سائزمور 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائزمور کو 18 فروری کو دماغی انیوریزم (ایک دماغی مرض) میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ پچھلے کئی دنوں سے کوما میں تھے۔

اداکار کے مینیجرچارلس لاگو ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعے کے روز بربینک، کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ کومہ کی حالت میں انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ سائزمور کو 1990 کی دہائی میں فلموں میں فوجی، پولیس یا مجرم جیسے مختلف کررداروں سے شہرت ملی ان کی مشہور فلموں میں نیچرل بورن کلرز، پرل ہاربر اور ہیٹ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے