ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی شاہ چارلس 26 تا 31 مارچ فرانس اور جرمنی کا دورہ کریں گے

برطانوی شاہ چارلس سوئم  اور ان کی اہلیہ 26 تا31 اپنے  پہلے بیرون ملک کا دوروں پر فرانس  اور جرمنی  جائیں گے۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ  26 مارچ کو شروع ہوتے ہوئے چھ روز تک جاری رہنے والے  دورے کے دائرہ کار میں برلن، ہمبرگ اور پیرس جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ ملک کے نئے حکمران کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن  مائر کریں گے۔

دورے کے دائرہ کار میں شاہ  چارلس، جرمن وفاقی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور فرانس کے Elysee Palace میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

برطانوی  ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین شائر میں بالمورل کیسل میں ہوا تھا۔

بکنگھم پیلس نے ملکہ الزبتھ کی موت کے ایک ہی دن بعد اعلان کیا تھا کہ چارلس تخت سنبھال کر "انگلستان کے بادشاہ” بن گئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں