English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہریتھک روشن اور صبا کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار ہریتھک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ دعویٰ سوشل میڈیا کی ایک نیوز سائٹ کی طرف سے سامنے آیا ہے جبکہ ہریتھک اور صبا کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ہریتھک روشن اور صبا آزاد کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور دونوں نے اپنے رشتے کے بارے میں کبھی کھل کر اظہار نہیں کیا۔

اس سے قبل یہ افواہیں بھی اٹھی تھیں کہ دونوں نے ایک ساتھ ایک گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہریتھک روشن نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا تھا۔

ہریتھک روشن اس وقت اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے