English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کی تصدیق کردی

القمر

  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق نجی ٹی وی چینل میں فہد مصطفیٰ کے شو میں کی۔

فہد مصطفیٰ نے جوڑے سے کہا کہ اگر انہیں شادی کی مبارکباد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلاکر اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں : محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا

اس موقع پر شو میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر صنم سعید اور محب مرزا کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کی۔

دونوں فنکار گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے اور ان کی شادی سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں لیکن ان کی طرف سے زبان نہیں کھولی گئی، اب دونوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

محب مرزا اس سے قبل آمنہ شیخ سے اور صنم سعید فرحان حسن سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے