ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام پولیس کے نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ اسلام آباد پولیس کا نوٹس دیکھ کر موصول کر لیا ہے لیکن نوٹس میں گرفتاری کا کوئی حکم نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا وہ پہنچے ہیں، ہم قانونی کارروائی کریں گے، گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارا ردعمل بھی سیاسی ہوگا۔ عمران خان نے اپنے گزشتہ خطاب میں مفاہمت کی بات کی اور بتا دیا میرے مفاد سے بڑا مفاد پاکستان کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی شک نہیں عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور خطر ہے جبکہ سب سے تشویشناک چیز عمران خان کی سیکیورٹی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل گورنر کے پی کو الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی، کیونکہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو گورنر عدالت کی توہین کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں