English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حریم شاہ نے اپنی ویڈیوز خود لیک کی ہیں، صندل خٹک کا دعویٰ

القمر

  کراچی: معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے دعوی کیا ہے کہ حریم شاہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز مشہوری کیلئے خود ہی لیک کی ہیں۔

کچھ دن قبل حریم شاہ نے اپنی لیک ویڈیوز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے یہ ویڈیوز پھیلائی ہیں۔

صندل خٹک نے اب حریم شاہ کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ اگر حریم شاہ اپنے دعویٰ میں سچی ہیں تو وہ ان (صندل) کے خلاف کیس دائر کریں۔

@bilalkhan66001 @Sundal khattak @Hareem shah #sandalkhattak_official #sandalkhattak #hareemshah #bilall94 ♬ original sound – ♧ βⒾl ᵏ ♣

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ اپنے الزامات ثابت نہ کرسکی تو  میں اس کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کروں گی۔

صندل خٹک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حریم شاہ نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ ویڈیوز اس کے بوائے فرینڈ حسن شاہ نے بنائی ہیں اور اب وہ کہہ رہی ہے کہ اس کے شوہر نے یہ شوٹ کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نازیبا ویڈیوز پر حریم شاہ اور ان کے شوہر کا مؤقف سامنے آگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ کا فون کیسے ہیک ہوسکتا ہے جبکہ آئی کلاؤڈ کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے