English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار

القمر

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ویلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں اپنی نئی فلم ’ پراجیکٹ  کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ آنے والی فلم میں ایکشن سیکوئنس کی شوٹنگ کے دوران وہ حادثے کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے ان کی پسلی ٹوٹ گئی ہے۔ انہیں فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ شدید زخمی ہونے کے باعث تکلیف میں ہیں اور ان دِنوں گھر پر آرام کر رہے ہیں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انہیں حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

امیتابھ بچن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ وہ اپنے گھر جلسہ میں آرام کر رہے ہیں اس لئے وہ کچھ ہفتوں تک مداحوں سے گھر کے دروازے پر نہیں مِل سکیں گے۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن سالوں سے ہر اتوار کو گھر کے باہر مداحوں کے ہجوم سے ملاقات کیلئے نکلتے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں دور دراز سے آئے مداح ان کی ایک جھلک کے منتظر ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے