English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میڈیا کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے، سیف علی خان

القمر

 ممبئی: بھارتی اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔

اداکار کا یہ بیان 20 فوٹوگرافروں کا رات دو بجے ان کے ممبئی والے گھر میں بغیر اجازت گھس آنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سیف علی خان نے اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ وہ نہ ہی اپنے سیکورٹی گارڈ کو نکال رہے ہیں اور نہ ہی فوٹوگرافروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 فوٹوگرافر نجی پراپرٹی میں زبردستی داخل ہوئے ہیں اور اس طرح اندر گھسے جیسے ان کا حق ہو۔

اداکار نے کہا کہ یہ طریقہ بالکل غلط ہے اور میڈیا کو اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہئے، ہم ہر وقت فوٹوگرافروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں لیکن وہ گھر کے باہر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی مختلف شوبز شخصیات فوٹوگرافروں کی طرف سے حدود تجاوز کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے