English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں طالبات کو ایک بار پھر جامعات میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

القمر

افغانستان میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جامعات کھل گئیں تاہم طالبان سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے خواتین کے یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی گزشتہ برس اگست میں یہ کہتے ہوئے لگائی تھی کہ وزارت اعلیٰ تعلیم جامعات میں ماحول کو خواتین کے لیے شرعی احکامات اور افغان تہذیب کے مطابق ڈھال کر محفوظ بنانے پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد پابندی ہٹالی جائے گی۔

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جامعات کھلنے پر طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیے جانے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن آج یونیورسیٹیز کھلنے پر طالبات کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

جامعات کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی پر مامور طالبان اہلکاروں نے یونیورسٹیز پہنچنے والی طالبات کو واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تاحال پابندی برقرار ہیں جب پابندی اُٹھائے جانے کا اعلان ہوگا تب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ طالبان حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ تر یونیورسٹیوں میں پہلے ہی لڑکے اور لڑکیوں کو الگ الگ دروازے سے داخل ہونے اور علیحدہ کلاسوں میں پڑھایا جا رہا تھا۔

اسی طرح طالبات کو صرف خواتین پروفیسرز یا عمر رسیدہ مرد اساتذہ کو پڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔

ان حکومتی ہدایات پر عمل کے باوجود طالبان نے گزشتہ برس کے وسط میں پابندی عائد کردی تھی تاہم کئی طالبان حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی عارضی ہے اور یہ جلد کھل دیے جائیں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے