English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اجے دیوگن اور تبو کی ایکشن تھرلر فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر جاری

القمر

ممبئی: بالی ووڈ پر دہائیوں سے راج کرنے والے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور خوبرو اداکارہ تبو کی آنے والی فلم ’بھولا‘  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

اس پراجیکٹ کو اجے دیوگن نے ہی پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے جبکہ وہ اس فلم میں تبو کے مدِمقابل نظر آئیں گے ساتھ ہی بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ  بچن بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

فلم میں تبو ایک بہادر پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اجے دیوگن ایک مجرم بھولا کا کردار ادا کریں گے جو خاتون پولیس افسر کیلئے کام کریں گے اور گینگ وار سے نمٹتے دکھائی دیں گے۔

تین سپر اسٹارز کی اس فلم میں بالی ووڈ کا ایک پرانہ گانا ’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘ شامل کر کے نئی فلموں میں پرانے گانے شامل کرنے کے روایت کو  برقرار رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم بھولا تامل فلم کیتھی کا ریمیک ہے جو 30 مارچ کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے