English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیروز خان بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے آگئے

القمر

کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

فیروز خان نے بھارتی اداکار کو نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے حالاں کہ نواز الدین کو اس اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات کا سامنا ہے۔

پاکستانی اداکار نے ٹویٹر پر نوازالدین صدیقی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں وہ اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات پر اپنی وضاحت پیش کررہے ہیں۔

فیروز خان نے اس ٹویٹ پر لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ اداکار کو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مضبوط رہنے کیلئے بازو والی ایموجی بھی پوسٹ میں شامل کی۔

نوازالدین صدیقی کی طرح پاکستانی اداکار فیروز خان کو ابھی اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی طرف سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔

بھارتی اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا موقف پیش کیا جس میں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے