English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی کی 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی

القمر

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان 10 سال بعد اپنے مشہور ڈرامے ’پیارے افضل‘ کے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

عائزہ خان اپنے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ نئے ڈرامے ’’جانِ جہاں‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کاٹیزرشیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے عائزہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’اپنے نئے پراجیکٹ ’جانِ جہاں‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں یہ انشاء اللہ ایک بڑا پراجیکٹ ہوگا ہمارے میگا ہٹ ڈرامے ’پیارے افضل‘ کے 10 سال بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر آنے کیلئے  بہت پُر جوش ہوں۔‘

ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ ڈرامہ ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں۔ گزشتہ دِنوں حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام پر پروجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے