ابوظہبی:ٹی 10نے اپنی 7 ویں سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل 28نومبر سے ہفتہ 9 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ ابوظبی میں اس کا مسلسل 5 واں سیزن ہوگا۔
گزشتہ سیزن کی فاتح دکن گلیڈی ایٹر تھی۔ ابوظبی کرکٹ اینڈ سپورٹس حب کے سی ای او میٹ باچر نے کہا کہ ابوظبی اسپورٹس کونسل اور محکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظبی میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملکر 2019میں عہد کیا تھا کہ ابوظبی کے شاندار شہر بین الاقوامی کرکٹ کے لئے ایک مرکز بنائیں گے جس میں ہم کامیاب رہے۔
ٹی 10لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ گزشتہ برس ابوظبی کرکٹ اور تفریح کا بہترین امتزاج تھا۔ لیگ میں مزید توسیع ہوئی اور ہم نے دو نئی ٹیمیوں متعارف کرائیں۔ 2023کے سیزن 7 میں ہم ایک اور تاریخ رقم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔
امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشرعثمانی نے کاہ کہ ابوظبی ٹی 10 ابوظبی کے کرکٹ کیلنڈر میں اہم مقابلہ ہے۔ اور اس کے 7 ویں سیزن کے قریب آتے ہی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ابوظبی ٹی 10 کا 7 واں سیزن بھی گزشتہ برس کے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور اس میں 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

