English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر انکا شکر گزار ہوں، چوہدری پرویز الہی

لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب اور حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی ) میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری پرویز الہی کو پارٹی صدر مقررکردیا گیا ہے،  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی باضابطہ منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پرویزالہی سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کرکے انھیں پارٹی صدر بنائے جانے والے نوٹیفکیشن کی کاپی پیش کی۔

تحریک انصاف کا صدر مقرر کیے جانے پر چوہدری پرویزالہی نے عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان پر جو اعتماد کیا وہ اس کیلئے شکر گزار ہیں۔چوہدری پرویزالہی نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں آئین، قانون اورعام آدمی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پرویز الہی مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب کے وزیراعلی رہے، پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت سے اختلافات کی وجہ سے پرویز الہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ( ق ) سے نکال دیا۔

خیال رہے کہ صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیٹ ختم کرکے انہیں ق لیگ کے عہدے سے برخاست کردیا تھا۔پرویز الہی 21 فروری 2023 کو تحریک انصاف میں باقاعدہ شامل ہوئے۔

پرویز الہی نے پی ٹی ائی رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے