ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان میں عمرے کیلیے اجازت نامے کا اجرا شروع

pilgrims

ریاض: سعودی وزرت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موبائل ایپلی کیشن نسک کے ذریعے اجازت نامے جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے،  لہٰذا جو لوگ رمضان میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرالیں۔

وزارت اس سے قبل اعلان کرچکی ہے کہ اعتمرنا ایپ منسوخ کردی گئی ہے اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نسک ایپ جاری کی گئی ہے اس کے ذریعےعمرہ پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں عمرے کی تاریخ، وقت متعین ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں