ریاض:سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں جامع سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ،محمد بن سلمان نے یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور اراکین سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدارتی کونسل، یمنی حکومت اور عوام کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت پر زور دیا گیا۔
#فيديو | سمو #ولي_العهد يجتمع مع رئيس مجلس القيادة الرئاسي اليمني.#واس pic.twitter.com/LpmIPLdni2
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 7, 2023
عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کے دوران یمن میں سلامتی،استحکام اور ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا،ملاقات میں جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے بھی شرکت کی۔
