کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمن بلو چ کی رہائی ،مقدمات ختم کرنے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے، 10مارچ عوامی احتجاجی دھرنا عوامی حقوق کے حصول ،بجر کے خلاف خاتمے کا آغازہوگا۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ انقلابی جدوجہد پر جیل میں ڈالا گیا ہے جھوٹے مقدمات ،تشدد،گرفتاری ہمیں حقوق کی جدوجہدسے دستبردارنہیں کر سکتے، شہری ،انسانیت سے محبت کرنے والے عوام کل کے دھرنے میں شرکت کریں ۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مجرم آزاد ،جرائم بھتہ خوری کے خلاف آوازبلند کرنے والامجاہد جیل میں انصاف کا دہرامعیار قبول نہیں، بزورطاقت ،فوجی آپریشن ،دھمکی ،مقدمات وپولیس گردی کرکے حالات کو حکومت انتظامیہ اور مافیازخراب کر رہے ہیں بدقسمتی سے حق وسچ کا ساتھ دینے اور دیانت داری ایمانداری کی سیاست وخدمت کرنے والوں کی راہ میں مشکلات پیش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کر رہی ہے بلوچستان کے حقوق کے حصول،ساحل وسائل کے کھوکھلے نعرے لگانے والے سب خودساختہ قوتوں کیساتھ ملکر عوامی کیلئے ناکام اورخود مالا مال ہوکر خاموش ہوئے ۔
عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ظلم وجبر لاقانونیت ،بدعنوانی بھتہ خوری لوٹ مار کے خلاف خاموش نہیں رہے گی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے دیانت داری سے جدوجہد کرنے والامرد مجاہد آج عوام کیلئے جیل کے سلاختوں کے پیچھے جبکہ ان پر الزامات لگانے والے مافیاز بھتہ خورآزاد ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید کرکے ٹرالرز،بھتہ خور،راشی ،شراب ،منشیات فروش پر سرگرم عمل اور فعل ہیں۔
