English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن)سینئر رہنما مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج کردی گئی۔

سکھر سیشن کورٹ کے  ایڈیشنل سیشن جج ممتاز سولنگی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کردی،عدالت میں وکیل ظہیر بابر نے درخواست دائر کی تھی کہ مریم نواز شریف نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ اور افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، نفرت انگیز تقاریر کی بنیاد پر مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

اس حوالے سے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست خارج کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، تفصیلی فیصلے کے بعد ہی درخواست خارج کی وجہ سامنے آئیگی،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے