ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ انہیں آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ، ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے۔

،انہوں نے کہا کہ صدرشی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ،وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کا آزمودہ اور سدا بہار سٹریٹیجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگا ، ہم صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہیں،واضح رہے کہ شی جِن پنگ تیسری بار 5سالہ مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں