ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیجنڈز لیگ کرکٹ کیلئے کئی کرکٹرز دوحہ پہنچ گئے

دوحا:پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کئی ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب اختر، سہیل تنویر اور عبدالرزاق دوحہ پہنچ چکے ہیں جو کہ آج سے شروع ہونے والی لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ دیگر ملکوں کی ٹیموں کے ریٹائرڈ کرکٹرز بھی دوحہ پہنچ چکے ہیں،اس موقع پر پاکستانی کرکٹرز نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراونڈ میں پریکٹس بھی کی،واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ 10 سے 20 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں