English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قبرستان میں فوٹوشوٹ، ماریہ بی نے معافی مانگ کر متنازعہ پوسٹ ہٹادی



(فائل فوٹو)(فائل فوٹو)

بھاولپور: معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بھی کی جانب سے قبرستان میں فوٹو شوٹ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شدید نتقید کے بعد ہٹادی گئی ہے۔ 

انسٹاگرام پوسٹ پر ماریہ بھی نے اس متنازعہ پوسٹ پر معافی بھی مانگی  اور لکھا ہے کہ انہیں اندازا نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے کسی کی دل آزادی ہوگی۔

asdfasdf

 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی بہاولپور کے شاہی قبرستان میں فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ماریہ بی کے برانڈ کی جانب سے خواتین کے نئے کلیکشن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہارِ برہمی کیا گیا۔

بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے۔

مذکورہ صارف نے عباسی خاندان کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرنے پر ماریہ بی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماریہ بی عام طور پر اسلامی روایات اور شرعیت پر آواز اُٹھاتی ہیں اور اسلامی نظام نافذ کرنے پر زور دیتی ہیں مگر انہیں اپنے ہی برانڈ کے فوٹو شوٹ قبرستان میں کرواتے ہوئے شرم نہیں آتی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز اور ایل جی بی ٹی کے خلاف ماریہ بی  پرُزور مذمت کرتی ہیں تاہم انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ وہ قبرستان میں اپنی ماڈلز سے رقص کروا رہی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے