English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسٹیانو رونالڈو نے شکست کا غصہ پانی کی بوتلوں پر نکال دیا

ریاض:سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو فٹبال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم النصر اور ال اتحاد کے درمیان میچ کھیلا گیا،میچ کے اختتام پر ایک صفر سے شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کی کارکردگی سے سخت نالاں دکھائی دیے۔

انہوں نے گراونڈ میں پڑی پانی کی بوتلوں پر بھی اپنا بھرپور غصہ نکالا،اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کی مایوسی اور غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی،عرب میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب جوائن کرنے کے بعد یہ کرسٹیانو رونالڈو کی پہلی شکست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے