لندن:برطانوی طالب علم پرحملہ کرنے والے عرب تارک وطن کو 6 سال قید کی سزاسنادی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں نے جنوبی انگلینڈ کے شہر ساتھمپٹن میں ایک عرب پناہ گزین کا ایک مقامی لڑکے پر چاقو سے حملے کا واقعہ محفوظ ہوگیا۔
واقعے کی مزید چھان بین سے پتا چلا کہ چاقو سے حملہ کرنے والا شخص ایک عرب تارک وطن ہے جس نے ایک برطانوی طالب علم پر اس وقت حملہ کیا جب اسے پتا چلا کہ یہ طالب علم برطانیہ کی طرف سے پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے لاگو کی جانے والی ملک بدری کی مجوزہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

